زمینی درجہ حرارت بلند، کروڑوں انسان شدید گرمی سے متاثر

 زمین کے ایک ارب سے زائد باسیوں کو مسلسل بڑھتی گرمی کا سامنا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔اس تناظر میں اقوام عالم سے کہا گیا ہے کہ وہ گرم ہوتے زمینی ماحول پر قابو پانے کے لیے مزید عملی اقدام کریں۔ایک نئی ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ زمین کا درجہ حرارت بلند ہونے کی وجہ سے ایک ارب سے زائد افراد کو شدید حدت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید گرمی سے متاثر ہونے والے یہ لوگ پنکھے، ایئر کنڈیشنر اور ریفریجریٹر جیسی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔ اس باعث ان لوگوں کو خوراک محفوظ رکھنے اور ادویات کو شدید گرمی سے بچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والوں میں 1.1 ارب سے زائد پسماندہ افراد کا تعلق صرف براعظم ایشیا سے ہے۔ لاطینی امریکہ کے دیہات کے 430 ملین اور کچی بستیوں میں 630 ملین افراد کو گرم ہوتے موسم کا سامنا ہے۔ دنیا کی کْل آبادی 7.6 ملین ہے۔اس رپورٹ کو مرتب کے لیے ایک غیر سرکاری تنظیم نے کْل52 ملکوں میں سروے مکمل کیا ہے۔ ان ممالک میں سارک خطے کے ممالک پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں چین، موزمبیق، سوڈان، نائجیریا، برازیل اور انڈونیشیا جیسے ممالک کو بھی سروے میں شامل کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ان باون ملکوں کے غریب اور بنیادی سہولیات سے محروم طبقے کو راحت دینے کے لیے ’کولنگ‘ فراہم کرنا ضروری ہے۔

جواب چھوڑیں