فاروق عبداللہ کیخلاف سی بی آئی کی چارج شیٹ

سی بی آئی نے آج سابق چیف منسٹر جموں وکشمیر فاروق عبداللہ اور دیگر تین افراد کیخلاف چارج شیٹ داخل کی کیونکہ اُن کی جانب سے مبینہ طورپر 2002تا2011 کے دوران ریاست میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی جانب سے جموں اینڈ کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کو دی جانے والی گرانٹس میں سے 33کروڑ روپئے کا تصرف بیجا کیا تھا۔ سی بی آئی کے ترجمان نے نئی دہلی میں بتایاکہ قومی دارالحکومت کی خصوصی عدالت میں داخل کردہ چارج شیٹ میں سی بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ عبداللہ نے اُس وقت اسوسی ایشن کے صدر کے طورپر جموں اینڈ کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن کے خازن اور دوسروں کے ساتھ ساز باز کرلیا تھا اور فنڈس کا غیر مناسب طورپر غبن اور تصرف بے جا کیا تھا۔ سی بی آئی نے عبداللہ اور دیگر تین افراد اُس وقت کے جنرل سکریٹری جموں اینڈ کشمیر کرکٹ اسوسی ایشن محمد سلیم اور اُس وقت کے خازن احسن احمد مرزا ونیز ایگزیکیٹیو جموں اینڈ کشمیر بینک بشیر احمد مصغر کے خلاف مجرمانہ سازش اور مجرمانہ طورپر اعتماد شکنی کے سلسلہ میں ازروئے قانون چارج شیٹ کا ادخال عمل میں لایا ہے۔

جواب چھوڑیں