ورلڈکپ کے دوران 2.5کروڑ سائبر حملے ناکام کئے گئے: پوٹین

 صدر ولادیمیرپوٹین نے کہا ہے کہ روسی اور دیگر سیکیوریٹی سرویسس نے ورلڈ کپ سے جُڑے لگ بھگ 28ملین سائبرحملے ناکام کئے۔ پوٹین نے اتوار کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد اور امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات سے عین قبل یہ اعلان کیا۔ صدرٹرمپ کو امریکی انتخابی نظام میں کریملن کی مبینہ مداخلت اور رسی سائبر حملوں پر بڑھتی تشویش کا سامنا ہے۔ پوٹین نے کہا کہ ناکام سائبرحملے، ورلڈ کپ کے انفارمیشن انفراسٹرکچر پر ہوئے۔ انہوں نے تفصیل نہیں بتائی۔

جواب چھوڑیں