ویسٹ انڈیز 8 ویں مقام پر واپس‘ ٹیم انڈیا پہلے مقام پر برقرار

آئی سی سی نے ٹسٹ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کردیا جس کے مطابق ویسٹ انڈیز سے 2 میاچس کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم دوبارہ نویں نمبر پر چلی گئی۔ بنگلہ دیش نے کچھ عرصہ قبل اپنے ہوم گراؤنڈز اور سری لنکا کی اوے سیریز کے دوران ٹسٹ کامیابیاں حاصل کرکے رینکنگ میں ویسٹ انڈیز سے آٹھویں پوزیشن چھینی تھی تاہم اب 2 میاچس کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم نہ صرف نویں نمبر پر پہنچ گئی ہے بلکہ اس کے اور فاتح ٹیم کے دوران پورے 10 پوائنٹس کا فرق بھی حائل ہوگیاہے۔ زمبابوین ٹیم بدستور صرف دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔ 88 پوائنٹس کی حامل پاکستان ٹیم بھی بدستور ساتویں نمبر پر ہے جبکہ ٹاپ پوزیشن ہندوستان کے پاس ہے۔ جمائیکا اور گالے میں کھیلے جانے والے لو اسکورنگ وکٹس کی وجہ سے بولرز کو کافی فائدہ ملا جبکہ بیاٹسمینوں میں سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے نمایاں ترقی پانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں 158 رنز بنائے اور دوسری باری میں 60 نز اسکور کیے جس سے ان کا مجموعی اسکور 218 ہوا، اس طرح وہ ایک ساتھ 21 درجے ترقی پاکر ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے۔ ایڈین مارکرم نے ایک درجہ ترقی پاکر ڈین ایلگر کی ساتویں پوزیشن پر قبضہ جمالیاہے۔ پاکستان کے سلامی بلے باز اظہر علی بدستور 15 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ بولرز میں بھی ٹاپ 7 مقامات میں کوئی فرق نہیں آیا تاہم سری لنکا کے تجربہ کار اسپنر رنگنا ہیراتھ نے آٹھویں نمبر پر نیل واگنر کو جوائن کرلیاہے۔ اسی میچ میں جنوبی افریقی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے والے دلروان پریرا 7 درجے ترقی پاکر اب 25 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں۔ بولنگ ٹیبل پر سب سے بڑی جست ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے لگائی ہے جوکہ اب 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ 33 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز نے آل راؤنڈرز میں بھی انہیں ایک درجے کی ترقی دلاتے ہوئے پانچویں نمبر پر پہنچادیا ہے۔ بولرز میں ایک درجہ ترقی پاکر یاسر شاہ اب 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں