امتناع نظرانداز، پروین توگڑیہ گوہاٹی پہنچ گئے

 پولیس کے امتناع کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق صدروشواہندوپریشد پروین توگڑیہ آج گوہاٹی پہنچ گئے۔ حکومت نے ان کی نقل وحرکت اور جلسوں سے خطاب پر پابندی عائد کی ہے۔ منہ پر سیاہ پٹی باندھے توگڑیہ جو اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں، صبح لگ بھگ 10بجے گوپی ناتھ بورڈولوئی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے۔ ان کی نئی تنظیم انتاراشٹریہ ہندوپریشد کے ارکان نے ان کا خیرمقدم کیا۔ گوہاٹی ایرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد توگڑیہ نے کماکھیہ مندر کے درشن کئے۔ سال 2015ء میں اُس وقت کی کانگریس حکومت نے بھی توگڑیہ کے گوہاٹی میں داخل ہونے پر امتناع عائد کیاتھا۔ وشوا ہندوپریشد کے سابق قائد اب موجودہ این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے سخت ناقد ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ مودی حکومت نے عام انتخابات سے قبل کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے۔

جواب چھوڑیں