آگسٹا ویسٹ لینڈ چارج شیٹ میں فضائیہ کے سابق سربراہ کا نام شامل

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے چہارشنبہ کے دن 3600 کروڑ کی آگسٹاویسٹ لینڈ وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت کے سلسلہ میں 34افراد اور بیرونی ہندوستانی کمپنیوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی۔ چارج شیٹ میں فضائیہ کے سابق سربراہ ایس پی تیاگی، ان کے 2 رشتہ کے بھائی، وکیل گوتم کھیتان اور اطالوی کارلوگیروس اور گوئیڈو ہچکے کے نام شامل ہیں۔ ای ڈی نے عدالت کوبتایاکہ رشوت کی رقم جمع کرانے بیرونی کمپنیوں کا استعمال کیاگیا۔ چارج شیٹ میں فضائیہ کے سابق سربراہ کے 2 رشتہ کے بھائیوں سنجیوتیاگی اور راجیوتیاگی کے علاوہ راجیو سکسینہ (میٹریکس ہولڈنگس‘دبئی) ان کی بیوی شیوانی سکسینہ اور وکیل گوتم کھیتان کی بیوی رتوکھیتان کا بھی نام لیاگیا ہے۔

جواب چھوڑیں