بوچرڈ نے گسٹارڈکے افتتاحی میاچ میں باکنسکی کوہرادیا

ایوجین بوچرڈ نے گسٹارڈڈبلیوٹی اے ٹورنمنٹ میں آج جدوجہد کے بعد تائیمیاباکنسکی کو 4-6,7-6(7/1)6-4 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میںجگہ بنالی۔ 146ویں رینک کی کنیڈائی جنہوںنے ومبلڈن فائنل4 سال قبل کھیلاتھا لیکن اس کے بعد سے سیزن بھرمتاثر رہیں اورسیزن کے بعد کئی برسوں تک مایوسی کا سلسلہ رہااوراس سے ان کے رینکنگ میں کمی آگئی بہرحال انہیں پونے تین گھنٹوںتک دو دفعہ رونالڈ گیروس سیمی فائنلسٹ باکنسکی کے خلاف کامیابی کے لئے وقت درکارہوا۔ سوئس کھلاڑی جوایک وقت دنیامیں 9ویں رینک پرتھیں وہ سارے کلے اورگراس سیزن سے محروم رہیں کیونکہ ان کی پنڈلی کا پٹھاچڑھ گیاتھا اوریہ واقعہ رباط میں گذشتہ موسم بہارکے دوران وارم اپ میں پیش آیا۔جاریہ سیزن میں اس نے پانچ میاچس کھیلے اوراس میں شکست اٹھانی پڑی اور رینکنگ 761تک گر گئی۔ بوچرڈ کوومبلڈن سکینڈراؤنڈ میں15یوم قبل دوسرے راؤنڈ تک رسائی کے بعد ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا جس کے بعد وہ گذشتہ ہفتے کلے کی طرف راغب ہوئیں جوکہ کمتر درجہ کاایونٹ ہے اس ایونٹ کے پہلے میاچ میں بھی انہیں ناکامی کامنہ دیکھنا پڑا اپنے کلے کورٹ میں کامیابی کے باوجود24 سالہ اپنے کیریر کوبدلنے پرامید ہیں۔ تمام موسمی حالات میرے خلاف ہیں یہ بات سابقہ چوٹی کا پانچواں مقام پانے والی رکن نے بتائی۔

جواب چھوڑیں