تنڈولکر اورمیڈل سکس کاکرکٹ اکیڈیمی قائم کرنے اشتراک

آئیکانک ہندوستانی کرکٹرسچن تنڈولکر نے آج میڈل سکس کرکٹ کے ساتھ اکیڈیمی لانچ کرنے کے لئے اشتراک کااعلان کیا۔جس کانام تنڈولکر میڈل سکس گلوبل اکیڈیمی( ٹی ایم جی اے) ہوگا۔اکیڈیمی نوجوان لڑکیوں اورلڑکوںکوجن کی عمر9تا14سال کے درمیان ہوگی انہیں ماسٹربلاسٹر اورمیڈل سکس کرکٹ سے سیکھنے کاموقع حاصل ہوگا۔ ٹی ایم جی اے کا ایس آرٹی اسپورٹس مینجمنٹ لمیٹیڈاورمیڈل سکس کرکٹ کے درمیان جوائنٹ وینچر ہوگا۔ اس کا آغازپہلے کرکٹ کیمپ مرچنٹ ٹیلرس اسکول نارتھ ووڈمیں لانچ کے ساتھ ہوگاجو 6تا 9۔اگست سے شروع ہوجائے گا جس کے بعد ممبئی اورلندن میں دیگرمقامات پربھی کیمپ شروع کئے جائیںگے میڈل سکس کرکٹ نے ایسے کھلاڑیوں کو تیارکیاہے جن میں قابل ذکر اینڈریواسٹراس ‘مائیک گیٹنگ، ڈینس کامپٹن، جان ایمبیورے اورمائیک بریرلی شامل ہیں۔جامع ٹریننگ نصاب کوپیشہ ورانہ کوچس کی جانب سے ایم سی سی سی اوربذات خود تنڈولکر کی جانب سے فروغ دیاگیاہے ٹی ایم جی اے صدفیصد اسکالر شپ بھی باصلاحیت اورغریب بچوں کے لئے مہیا کرے گا۔ میں میڈل سکس کرکٹ کے ساتھ شراکت داری پرمسرور ہوں جوکہ ایک نیاوینچر ہے۔ اس کامقصد نہ صرف اچھے کرکٹرس کوتیارکرناہے بلکہ اچھے عالمی شہریوںکومستقبل میںفروغ دینا ہے۔ اس شراکت کے ذریعہ میڈل سکس اور میری توجہ انتہائی بہترین کرکٹ تعلیم مہیاکرنے پرمرکوز ہے جس کے لئے جتنا ممکن ہوسکے ہمارے طلبہ استفادہ کرسکیں۔ یہ بات تنڈولکر نے کہی۔ رچررڈ گوئٹے سی ای اومیڈل سکس کرکٹ نے کہاکہ یہ بڑی خوش نصیبی ہے کہ گذشتہ 6ماہ کے دوران سچن تنڈولکر اوران کی ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے اکیڈیمی کوفروغ دیاگیا جس کے تعلق سے ہم یقین کرتے ہیں کہ دنیامیں یہ سرکردہ کوچنگ پروگرام ثابت ہوگا۔

جواب چھوڑیں