حکومت پُراعتماد

 حکومت نے چہارشنبہ کے دن اعتماد ظاہرکیاکہ وہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دے دے گی۔ مرکزی وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا کرارا جواب دینے کے لئے تیارہیں۔ ہم سوفیصد پُراعتماد ہیں کہ اسے شکست دے کر رہیں گے۔ این ڈی اے متحد ہے اور تحریک کے خلاف متحدہ ووٹ دے گی۔ اپوزیشن کی نیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے تاہم کہا کہ یہ اس کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وہی مسائل پھر اٹھائے گی جو وہ اٹھاتی رہی ہے۔ وہ حکومت کے خلاف پھر جھوٹ بولے گی۔ ہم ہرسوال کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر بحث ہمیں موقع فراہم کرے گی کہ ہم عوام کو حکومت کی کامیابیوں کی جانکاری دیں۔ ہم گذشتہ چاربرس میں ہماری حکومت کی ترقیاتی پراجکٹس اور فلاحی اسکیموں کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے متحد ہے اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف متحدہ ووٹ پڑے گا۔ اننت کمار نے کہا کہ ہم بھرپور اکثریت کے ساتھ حکومت چلارہے ہیں۔ 21 ریاستوں میں این ڈی اے کی حکومتیں ہیں۔ گذشتہ چار برس میں عوام اپوزیشن کو ہرالیکشن میں مستردکرچکے ہیں۔ عوام نے وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

جواب چھوڑیں