دھونی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں؟

انگلینڈ نے ہیڈنگلے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پہلے گیند اور پھر بلے سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو شکست دی۔ انگلینڈ نے 8 وکٹ سے جیت درج کی اور ساتھ ہی ساتھ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی اور مہمان ٹیم کے مسلسل سیریز جیتنے کے سلسلہ پر بھی روک لگادی۔ میچ کے بعد دھونی کو کچھ ایسا کرتے ہوئے دیکھا گیا جس نے پورے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی۔ عام طورپر اگر کوئی گیند باز بہترین گیند بازی کرتاہے یا کوئی بلے باز اچھا کھیلتاہے تو وہ یادگار طورپر گیند اپنے پاس رکھ لیتا ہے، لیکن انگینڈ کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ دراصل میچ ختم ہونے کے بعد دھونی نے امپائر سے گیند مانگی۔ بس اتنا دیکھتے ہی مداح کو لگ رہاہے کہ ہار کے بعد ماہی کوئی بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں اور یہ ان کا آخری میچ ہوسکتاہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی حارجانہ گیند بازی کی وجہ سے ٹیم انڈیا 8 وکٹ گنواکر 256 رن ہی بناسکی اور انگلینڈ نے یہ نشانہ 44.3 اوورس میں 2 وکٹس گنواکر حاصل کرلیا۔

جواب چھوڑیں