سوامی اگنی ویش پر حملہ، بی جے پی ۔ آر ایس ایس پر راہول کا طنز

 کانگریس صدر راہول گاندھی نے سوامی اگنی ویش پر حملہ کے سلسلہ میں آج بی جے پی اور آر ایس ایس پر طنز کیا ۔ انہوں نے بظاہر بی جے پی اور آر ایس ایس کا حوالہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ایک پہیلی۔ میں قطار میں سب سے طاقتور کے آگے جھکتا ہوں ۔ کسی بھی شخص کی طاقت اور اختیارات ہی میرے لیے اہم ہیں۔ میں اپنے قائد کے اقتدارکو برقرار رکھنے نفرت اور خوف کا استعمال کرتا ہوں۔ میں کمزور ترین لوگوں کو چنتا ہوں اور انہیں کچل دیتا ہوں ۔ میں تمام جانداروں کی اپنے لیے کارآمد ہونے کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہوں ۔ ذرا پہچانیں کہ میں کون ہوں۔ ‘‘ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سوامی اگنی ویش پردائیں بازو کارکنوں کے کل کیے گئے مبینہ حملہ کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *