چیف منسٹر ریلیف فنڈمیں کمسن لڑکی کاایک لاکھ روپے کا عطیہ

 چھوٹے بچے ‘بعض اوقات ایسا کام کرجاتے ہیں جوبڑوں کے جہاں لمحہ فکر ہوتے ہیں وہیں قابل تقلیدبھی ہوتے ہیں ایسا ہی ایک عظیم کارنامہ ایک 10سالہ بچی نے انجام دیاہے ۔ اس لڑکی نے اپنی برتھ ڈے پارٹی کے لئے مختص ایک لاکھ روپے کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں بطور عطیہ دیاہے ۔ ورونیکا نے آج ریاستی وزیر بلدی نظم ونسق وشہری ترقیات کے ٹی آر سے ملاقات کی اورانہیں اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے کے عطیہ کا چیک چیف منسٹر ریلیف فنڈمیں دیا۔ ورونیکا نے اپنے والد کے ساتھ کے ٹی آر سے ملاقات کی اورایک لاکھ روپے کا چیک ‘وزیر کے حوالے کیا۔کے ٹی آر نے اس کمسن لڑکی کے عظیم اقدام کی ستائش کی ۔

جواب چھوڑیں