کوہِ نور ہیرا ہندوستان واپس لانے کی کوششیں جاری

 حکومت کوہِ نورہیرا ہندوستان واپس لانے بیرونی ممالک میں متعلقہ حکام سے بات چیت کررہی ہے۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ آج یہ بات بتائی۔ مملکتی وزیرخارجہ وی کے سنگھ نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ محکمۂ آثارقدیمہ سے جانکاری ملنے کے بعد وزارتِ خارجہ نے کوہ نور ہیرا واپس لانے کے لئے باربار کوشش کی ہے۔ وہ اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ آیا ان کی وزارت نے انمول کوہ نور ہیرا واپس لانے کے لئے کچھ کوشش کی ہے یا نہیں۔ انگریز اس ہیرے کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب چھوڑیں