ہماچل میں مگ 21 لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

 ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) کا ایک مگ21 لڑاکا طیارہ چہارشنبہ کے دن ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں تباہ ہوگیا۔ وہ آزمائشی پرواز پر تھا۔ پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اسکواڈرن لیڈر میت کمار گذشتہ برس ایک تشہیری ویڈیوکلپ میں دکھائی دئیے تھے جس میں انہوں نے مگ لڑاکا طیارہ سے اپنے لگاؤ کا اظہارکیاتھا۔ کانگڑا کے سپرنٹنڈنٹ پولیس سنتوش پٹیال نے آئی اے این ایس کو بتایاکہ طیارہ جوالی علاقہ کے پٹہ جتیاں موضع میں گرکر تباہ ہوگیا۔ یہ مقام دھرم شالہ سے لگ بھگ 70کیلومیٹر دور واقع ہے۔ وزیردفاع نرملا سیتا رامن نے ٹوئٹ کرکے اس کی توثیق کی اور پائلٹ کی موت پر دکھ کا اظہارکیا۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیاگیا ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جنگباز کی شہادت پر دکھ ہے۔ آج 12:20 بجے دن مگ 21 لڑاکا طیارہ نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ سے اڑان بھری تھی۔ وہ پٹھان کوٹ کے قریب تباہ ہوگیا۔ بہادر پائلٹ اسکواڈرن لیڈر میت کمار کے خاندان سے ہم اظہارتعزیت کرتے ہیں۔ ہندوستانی فضائیہ کے عہدیداروں کے بموجب فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرس مقام حادثہ پر پہنچ چکے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ 5جون کو ہندوستانی فضائیہ کا جاگوار لڑاکا طیارہ گجرات کے کچ میں اڑان بھرنے کے فوری بعد گرکر تباہ ہوگیاتھا‘ پائلٹ ہلاک ہوگیاتھا۔ فروری میں ہندوستانی فضائیہ کا ونگ کمانڈر دشینت وتس بھی آسام میں مائیکرولائٹ ایرکرافٹ حادثہ میں ہلاک ہوا تھا۔ ونگ کمانڈر جئے پال جیمس کی بھی اس حادثہ میں موت واقع ہوئی تھی ۔ یواین آئی کے بموجب ہندوستانی فضائیہ کا مگ21لڑاکاطیارہ ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں ایک حادثہ کا شکارہوگیا۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ جوالی پولیس اسٹیشن کے حدود میں مہرہ پالی موضع میں یہ طیارہ گرپڑا۔ کانگڑا کے ضلع سپرنٹنڈنٹ سنتوش پٹیال نے یہ بات بتائی۔ فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرس مقام حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔فضائیہ کے عہدیدار تحقیقات کررہے ہیں۔مگ 21 نے پنجاب کے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ سے اڑان بھری تھی۔

جواب چھوڑیں