ایرسل ۔ میکسس کیس‘ پی چدمبرم ‘ کارتی کے خلاف سی بی آئی کی چارج شیٹ

سی بی آئی نے ایرسل۔ میکسس معاملت کیس میں سابق وزیر فینانس پی چدمبرم اور ان کے لڑکے کارتی چدمبرم کو آج نامزد کیا۔ ایجنسی نے خصوصی سی بی آئی جج او پی سائنی کے اجلاس پر اپنی ضمنی چارج شیٹ داخل کی جنہوں نے 31 جولائی کو اس معاملہ کی مزید سماعت مقرر کی۔ سی بی آئی اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ چدمبرم نے 2006 میں بحیثیت وزیر فینانس ایک بیرونی کمپنی کو کس طرح بیرونی سرمایہ کاری پروموشن بورڈ (ایف آئی پی بی) منظور کیا جبکہ صرف کابینی کمیٹی برائے معاشی امور ایسا کرنے کا اختیار رکھتی تھی۔ تحقیقاتی ایجنسیاں 3500 کروڑ روپے مالیتی ایرسل۔ میکسس معاملت اور 305 کروڑ روپے مالیتی آئی این ایکس میڈیا کیس میں سینئر کانگریس قائد کے رول کی تحقیقات کررہی ہیں۔ ایجنسی نے قبل ازیں سابق وزیر ٹیلی کام دیاندھی مارن ‘ ان کے بھائی کلانیتھی مارن اور دیگر کے خلاف کیس میں داخل کردہ اپنی چارج شیٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ چدمبرم نے مارچ 2006 میں ماریشس میں قائم گلوبل کمیونیکیشن سرویسس ہولڈنگس لمیٹڈ کو ایف آئی پی بی منظور کیا ہے جو میکسس کی ذیلی کمپنی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *