جائیدادوں پر تقررات‘ پبلک سرویس کمیشن کا اعلامیہ

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کی جانب سے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور تلنگانہ اسٹیٹ بیورویجس کارپوریشن لمیٹیڈ میں جملہ 200 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جی ایچ ایم سی میںبل کلکٹرس کے 124 اور ٹی ایس بی سی ایل میں 76 مختلف عہدوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ کمیشن کی جانب سے ان عہدوں پر تقررات کے لئے اہل امیدواروں سے درخواست داخل کرنے کی خواہش کی گئی ہے جو کمیشن کی ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in پر دستیاب ہے۔ کمیشن نے متذکرہ عہدوں کے ساتھ گروپ چہارم اور ٹی ایس آر ٹی سی کے عہدوں پر تقررات کے لئے بھی علحدہ مشترکہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں