جس نے اندھیرا نہیں دیکھا وہ روشنی کی اہمیت کو کیا جانے :مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ قومی جمہوری اتحادوالی حکومت نے آزادی کے بعد سے بجلی سے محروم 18000 گاوئوں میں بجلی پہنچا کر اپنے وعدے کو پورا کرنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی ترسیل کے نظام میں بہتری کیا ہے۔ مودی نے جمعرات کو’پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا۔ سوبھاگیہ یوجنا‘ کے مستفیدین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی۔ اس میں وہ لوگ شامل تھے جنہیں 2014 کے بعد بجلی مہیا کرائی گئی ہے۔پچھلی حکومتوں کی جانب سے بجلی کی اہمیت کو نظر انداز کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے اندھیرا نہیں دیکھا ہے، وہ روشنی کے معنی کو نہیں سمجھ سکتے ہیں، جن لوگوں نے اندھیرے میں اپنی زندگی بسرنہیں کی انہیں روشنی کی قیمت کا احساس کہاں سے ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ این ڈی اے حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہزاروں گاوئوں کو بجلی پہنچائی گئی ہے۔ پچھلی حکومت کی طرف سے کئے گئے جھوٹے وعدوں کے برعکس، موجودہ حکومت نے ہر گاؤں میں بجلی کے اپنے وعدے کو پورا کیا ہے اور ملک بھر میں اس کے نظام میں بہتری لائی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے 70 سال کے بعد بھی 18000 گاوئوں میں بجلی نہیں پہنچائی گئی تھی اب ان تمام گاوئوں تک بجلی پہنچا دی گئی ہے۔ شمال مشرقی علاقے میں منی پور کے لسانگ گاؤں کا 28 اپریل، 2018 کو آخری گاؤں کے طور پر بجلی پہنچائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں گاوئوں کو بجلی پہنچاناتھوڑا مشکل تھا، کیونکہ ان میں سے زیادہ تر گاؤں دور دراز کے علاقوں، پہاڑی علاقوں اور خراب رابطہ والے علاقوں میں تھے لیکن تمام مشکلات کے باوجود باحوصلہ لوگوں کی ایک ٹیم نے ہر گاؤں میں بجلی کا خواب پوراکرنے کے لئے سخت محنت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی ہندوستان میں صورت حال بدل گئی ہے اس علاقے میں 18ہزار گاوئوں میں سے 14582 گاؤں میں بجلی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشرقی ہندوستان کی ترقی اور اس کے مکمل بجلی کو ترجیح دی اور اب ہندوستان کا مشرقی علاقہ ہندوستان کی ترقی کے سفر میں بھی ایک بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔ مودی نے کہا کہ ’پردھان منتری سہج بجلی ہرگھریوجنا‘ ملک کے ہر گھر میں بجلی پہنچانے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے اور اب تک اس اسکیم کے تحت 86 ملین سے زائد خاندانوں کوبجلی پہنچائی جا چکی ہے۔ اسکیم مشن موڈ پر ہے اور یہ چار کروڑ خاندانوں کے لئے بجلی کا کنکشن یقینی بنائے گی۔بات چیت کے دوران دور دراز کے گاوئوں کے مستفیدین نے بتایا کہ بجلی نے ہمیشہ کے لئے ان کی زندگی کو بدل دیا ہے۔ غروب آفتاب سے پہلے اپنا کام مکمل کرنے والے لوگوں اور لالٹین کے ذریعے مطالعہ کے لئے مجبور بچوں کی زندگی بجلی نے بہت آسان بنا دی ہے۔ زیادہ تر فائدہ اٹھانے والوں نے کہا کہ ان کی روزمرہ کی زندگی میں بہت بہتر آئی ہے۔مختلف سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیر اعظم کی بات چیت کی یہ 10 ویں سریز تھی۔

جواب چھوڑیں