ردھیمان ساہا ‘کندھے میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر

بی سی سی آئی کی سلکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی 5 میاچس کی ٹسٹ سیریز کے ابتدائی 3 مقابلوں کیلئے گذشہ روز 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ اس اسکواڈ میں وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کی جگہ دنیش کارتک کو جگہ دی گئی ہے۔ ساہا زخمی ہونے کی وجہ سے انگلینڈ نہیں جاپائے۔ ذرائع کے مطابق ردھیما ساہا آئی پی ایل کے دوران زخمی ہوئے تھے جس کے باعث وہ گذشتہ ماہ افغانستان کے خلاف کھیلے گئے واحد ٹسٹ میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق ساہا کے کندھے کا زخم گہری نوعیت کا ہے اس لئے امکان ظاہر کیاجا رہاہے کہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز کو طویل عرصہ تک گرائونڈ سے باہر رہنا پڑے گا۔ ردھیما ساہا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون میں کھیلے گئے ٹسٹ میاچ کے دوران بھی کندھے میں تکلیف کا سامنا رہاتھا۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل اس تکلیف سے دوچار ہیں ۔ بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے بتایاکہ وکٹ کیپر بلے باز ساہا اپنے کندھے کا آپریشن کروانے پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہوتاہے تو ساہا تقریباً 4 مہینوں تک میدان سے دور رہیں گے ۔ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹسٹ یکم اگست سے کھیلا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں