سری لنکا۔ جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے دوسرا ٹسٹ

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میاچس کی سیریز کا دوسرا ٹسٹ کل سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نے پہلے مقابلہ میں 278 رنوں کے واضح فرق سے جیت حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اس طرح کپتان سورنگا لکمل کی نگاہیں کل سے شروع ہونے والے مقابلہ پر مرکوز رہیںگی جس میں وہ جیت کے ذریعہ نہ صرف سیریز اپنے نام کرنا چاہیںگے بلکہ مہمان ٹیم کا صفایا بھی کرنا ان کا مقصد رہے گا۔ اصل کپتان دنیش چندیمل کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کرنے والے فاسٹ بولر سورنگا لکمل نے کہاکہ افتتاح ٹسٹ میں شاندار جیت سے تمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اس سلسلہ کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم بھی ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ ایک طاقتور اور متوازن ٹیم ہے جو کسی بھی وقت واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کھلاڑیوں کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ حریف کو کمزور نہ سمجھیں۔ دوسری جانب مہمان کپتان ڈوپلسی نے کہاکہ ہم پہلے ٹسٹ میں ملی شکست کو بھول کر نئی شروعات کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریںگے۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی جیت حاصل کرنے والے سیریز مساوی کرنے بے چین ہیں۔ اسی دوران بائیں ہاتھ کے اسپنر تبریز شمسی‘ کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ کی شروعات سے قبل قومی اسکواڈ میں واپس ہوگئے ہیں۔ شمسی نجی وجوہات کی بناء پہلے ٹسٹ کے بعد وطن واپس ہوگئے تھے۔ تاہم اب وہ دوسرے ٹسٹ میں انتخاب کیلئے دستیاب رہیںگے۔ توقع ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس مقابلہ میں 2 اسپیشلسٹ اسپنرس کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ میاچ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں