سوئیس اوپن : ایوجینے ‘ ویرو نیکا ‘ مندی ‘ سارا اور الیزے کوارٹرفائنل میں

کناڈا کی ایوجینے بوچارڈکے علاوہ روسی کھلاڑی ویرو نیکا کدر میتوا ‘ لگژمبرگ کی منڈی منیلا ‘ اسپین کی سارا تورمو اور فرانس کی الیزے کارنٹ سوئز اوپن ویمنس سنگلز کے کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئی ۔ ایوجینے بوچرڈ نے سوئزر لینڈ کی وکٹوریجا کولوبک کو سخت مقابلہ کے بعد پہلے سٹ میں 7-6 اور دوسرے میں بھی 7-6 پر شکست سے دوچار کردی ۔ ویرونیکا کدرمیتوا نے سلواکیائی کھلاڑی وکٹوریہ کزموا کے خلاف سخت مقابلہ کے بعد پہلا سٹ 7-6 اور دوسرے 7-6 پر جیت لی ۔ منڈی منیلا نے سوئیڈن کی جوہانالارسن کو پہلے سٹ میں 6-3 اور دوسرے میں6-4 پر ہرادی ۔ سارا تورمو نے جرمنی کی تمارا کورپاٹ کو آسانی کے ساتھ پہلے سٹ میں 6-2 اور دوسرے میں بھی 6-2 سے شکست دیدی ۔ الیزا کارنٹ نے سوئیزر لینڈ کی کونی پیرین کے خلاف پہلے سٹ میں 6-3 اور دوسرے میں بھی 6-3 سے فتح درج کرلی ۔

جواب چھوڑیں