سو روپئے کے نئے کرنسی نوٹ

ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے بہت جلد مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں 100 روپے کی مالیت کے بینک نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ ریزرو بینک نے بتایا کہ اس سے پہلے کی 100 روپے کی سیریز بدستور قانونی حیثیت رکھے گی اور یہ کرنسی نوٹ بھی گشت میں رہیں گے۔ ریزرو بینک نے بتایا ’’حسب معمول ‘ جب نئے ڈیزائن کا بینک نوٹ رائج کیا جاتا ہے بینکنگ چینل کے ذریعہ عوام کو فراہمی کی خاطر ان کرنسی نوٹ کی طباعت و سربراہی میں بتدریج اضافہ کردیا جاتاہے۔‘‘

جواب چھوڑیں