وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر 1,484کروڑ روپئے کے مصارف

 وزیر اعظم نریندرمودی نے جون2014 سے 84ممالک کے دورے کئے۔ اِس دورہ کے سلسلہ میں چارٹرڈ پروازوں‘ طیاروں کی نگہداشت اور ہاٹ لائن سہولتوں پر 1,484 کروڑ روپئے کے مصارف عائد ہوئے ۔ حکومت نے یہ بات بتائی۔ منسٹر آف اسٹیٹ برائے امور خارجہ وی کے سنگھ نے راجیہ سبھا میں تین موضوعات کے تحت مودی کے بیرونی دوروں کے مصارف کی تفصیلات بتلائیں۔ مذکورہ ڈاٹا کے بموجب 15جون 2014اور 10جون2018کے درمیان وزیر اعظم کے ایرکرافٹ کی نگہداشت پر جملہ 1088.42کروڑ روپئے اور چارٹرڈ پروازوں پر 387.26کروڑ وپئے خرچ کئے گئے۔ ہاٹ لائن پر جملہ مصارف 9.12 کروڑ روپئے ہوئے۔ مئی 2014میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مودی نے 42بیرونی دوروں کے ذریعہ84 ممالک کا سفر کیا۔

جواب چھوڑیں