ٹرمپ کا ترکی سے امریکی پادری کی رہا ئی کا مطالبہ

 امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر طیب رجب اردگان سے امریکی پادری اینڈریو برونسن کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے بدھ کو ٹوئٹ کرکے کہا”یہ بہت ہی ذلت کی بات ہے کہ ترکی کی جیل میں بند معزز امریکی پادری اینڈریو برونسن کو رہا نہیں کرے گا۔انہیں کافی طویل عرصہ سے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے ”۔قابل ذکر ہے کہ دہشت گردی اور جاسوسی کے الزام میں پادری اینڈریو برونسن ترکی کی ایک جیل میں قید ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پادری اینڈریو برونسن نے کچھ غلط نہیں کیا ہے ، اسلئے ایک اچھے عیسائی شوہر اور والد کی رہائی کے لئے صدر اردگان کو کچھ کرنا چاہئے ۔

جواب چھوڑیں