ٹی آر ایس حکومت کیخلاف عدالت سے رجوع ہونے سبرامنیم سوامی کی دھمکی

 بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے آج کہا کہ ٹی آر ایس حکومت اگر سوامی پری پورنا نندا کے شہر بدر احکام کو منسوخ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ عدالت سے رجوع ہوں گے اور نقصانات کی پابجائی کی مانگ کریں گے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے نام روانہ کردہ اپنے مکتوب میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ سوامی پری پورنا نندا کے خلاف جو کاروائی کی گئی ہے وہ نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ اظہارخیال کی آزادی کو سلب کرنے کے مماثل ہے۔ سٹی پولیس نے 10 جولائی کو سوامی کو شہر بدر کردیا تھا۔ این ایس ایس کے بموجب بی جے پی کے سینئر قائد و رکن راجیہ سبھا سبرامنیم سوامی نے کاکیناڈا کے شری پٹھم کے سربراہ سوامی پری پورنانندا کو 6 ماہ تک شہر بدر کرنے سے متعلق ٹی آر ایس حکومت کے فیصلہ پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے نام روانہ کردہ مکتوب میں سبرامنیم سوامی نے کہا کہ سوامی نندا پر 6 ماہ تک شہر حیدرآباد میں داخلہ پر امتناع کرنا دراصل شرمناک عمل ہے۔ حکومت کا یہ اقدام دستور کے منافی ہے۔

جواب چھوڑیں