ٹی آر ایس‘ مباحث میں حصہ لے گی

ریاست میں برسر اقتدار تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر لوک سبھا میں منعقد شدنی مباحث میں لے گی مگرووٹنگ کے مسئلہ پر اپنے موقف کا فیصلہ‘ جمعہ کے روز ہی کرے گی۔ ٹی آر ایس ایم پی‘ بی ونود کمار نے آج بتایا کہ ٹی آر یس ‘ تحریک کی تائید یا مخالفت میں ووٹ دینے کا فیصلہ کل کرے گی تاہم ان کی پارٹی‘ مباحث میں شریک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کی ضرورت اگر پڑے گی تو ان کی پارٹی ‘ اسی وقت فیصلہ لے گی۔ لوک سبھا میں ٹی آر ایس کے ارکان کی تعداد 11 ہے۔ ریاست آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ کے بشمول مختلف دیگر مسائل پر اپوزیشن نے مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی ۔ اسپیکر نے اس تحریک کو قبول کرتے ہوئے جمعہ کو مباحث کا اعلان کیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ہجومی تشدد‘ دلتوں اور خواتین پر مظالم اور ایس سی ‘ ایس ٹی اٹراسٹی کیس کو غیر موثر کرنے جیسے مسائل پر مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے۔

جواب چھوڑیں