بریلی میں ندا خان کی  سیکوریٹی بڑھادی گئی

بریلی ضلع نظم ونسق نے سماجی کارکن ندا خان کی سیکوریٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ضلع میں نکاح حلالہ کی ایک متاثرہ خاتون کی حمایت کی ہے۔ مشہور خانوادہ اعلیٰ حصرت سے تعلق رکھنے والی ندا خان کی سیکوریٹی بڑھادی گئی ہے۔ انہیں اب بندوق تھامے 2 گارڈ ملیں گے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جی منی راج نے یہ بات بتائی۔ طلاق ثلاثہ اور نکاح حلالہ کا مسئلہ اٹھانے پر ایک عالم دین‘ ندا خان کے خلاف فتویٰ جاری کردیا۔ بریلی میں پریس کانفرنس میں شہر امام مفتی خورشید عالم نے کہا کہ اسلام کے خلاف بولنے پر ندا کے خلاف فتویٰ جاری ہوا۔ اسی دوران ریاستی اقلیتی کمیشن کی 2 رکنی ٹیم نے جو رُمانہ صدیقی اور کنور اقبال حیدر پرمشتمل تھی‘ کل ضلع کا دورہ کیا اور فتویٰ کے سلسلہ میں جانکاری حاصل کی۔

جواب چھوڑیں