بعض لوگوں نے ایوان میں چپکو تحریک شروع کی ہے: راج ناتھ سنگھ

اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے لوک سبھا میں جمعہ کے دن کانگریس صدر راہول گاندھی کے وزیراعظم نریندر مودی کے گلے لگنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں۔ وزیراعظم کے عہدہ کا وقار ملحوظ رکھنا چاہئے۔ ایوان کے اندر نشست پر بیٹھنے والی شخصیت نریندر مودی کی نہیں بلکہ وزیراعظم کی ہوتی ہے۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ایوان کے اندر بعض لوگوں نے ’’چپکو تحریک‘‘ شروع کی ہے ۔اس پر سمترا مہاجن نے کہا کہ وہ بھی اسے ناپسندکرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ارکان کو شاید بھلا لگے لیکن مجھے نہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ راہول گاندھی ان کے لڑکے جیسے ہیں لیکن ماں کے لئے آداب واخلاق سنوارنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں