شتروگھن سنہا‘ وقتیہ طورپر بی جے پی کے ساتھ

بی جے پی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ پارٹی کے وفادار اور سچے فوجی ہونے کے ناطہ وہ حکومت کے حق میں اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دیں گے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وقتیہ طورپر میرا ووٹ بی جے پی کو ۔2019 کے انتخابات میں دیکھاجائے گا۔ یہ کہانی پھر کبھی۔ پارلیمانی حلقہ پٹنہ صاحب کی نمائندگی کرنے والے شتروگھن سنہا ‘ پارٹی قیادت اور مودی حکومت کی کارکردگی کے ناقد رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں