ہوسٹن کی مسجد کے دروازہ کو آگ لگادی گئی

 نامعلوم افراد نے آج یہاں ایک مسجد کا باب الداخلہ نذرآتش کردیا۔ ممکن ہے کہ یہ مسلمانوں سے نفرت کا واقعہ ہے۔ امریکی حکام نے خاطیوں کا سراغ دینے پر 5 ہزار امریکی ڈالر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ مسجد عیسیٰ ابن مریم‘ آئی ایس جی ایچ نارتھ شور میں اس واقعہ کی علی الصبح اطلاع ملی۔ ہیارس کاؤنٹی مارشل آفس اور ہیارس کاؤنٹی شیرف آفس تحقیقات کررہے ہیں۔ مسجد کے ایک نگراں نے جو احاطہ میں رہتا ہے‘ فائر الارم سنا۔ اس نے دوڑکر آگ بجھادی۔ نگراں کا کہنا ہے کہ اس نے کسی کو وہاں نہیں دیکھا۔ ہیارس کاؤنٹی فائر مارشل دفتر کے بموجب دروازہ پر آگ پکڑنے والا مائع ڈالا گیا۔ ایک عالم دین (شاید امام مسجد) کی گاڑی کے ٹائر بھی کسی نے پنکچر کردیئے یا ان کی ہوا نکال دی۔

جواب چھوڑیں