امریکہ کی شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کی اپیل

 امریکہ نے روس، چین سمیت دنیا کے تمام ممالک سے شمالی کوریا کی طرف سے مکمل جوہری ترک اسلحہ کئے جانے تک اس پر سخت پابندیوں کا دباؤ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔امریکہ کی اقوام متحدہ میں سفیر نکی ہیلی اور امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعہ کو غیر رسمی طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کیا اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ترک اسلحہ کے اپنے وعدے پر ابھی تک کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانے کے باوجود اس پر لگائے گئے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی سختی سے عمل نہ کئے جانے کی شکایت کی۔مسز نیکی ہیلی نے صحافیوں کو کہاکہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں تیل پابندیوں کی 89 بار خلاف ورزی کی گئی۔ امریکہ کے پاس خلاف ورزی کرنے والے تمام بحری جہازوں کے فوٹو گراف موجود ہیں۔ محترمہ ہیلی نے کہا کہ اس ہفتے شمالی کوریا کے لیے ریفائنڈ تیل مصنوعات بھیجنے پر روک لگانے کے امریکی فیصلے کا اس کے قریبی ساتھی روس اور چین نے مخالفت کی۔

جواب چھوڑیں