جرمنی میں بس میں چاقو سے حملہ،14 افراد زخمی

جرمنی میں حکام کے مطابق شمالی شہر لیئوبِک میں ایک شخص نے ایک بس کے مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم سے کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حملے کے محرک کا تعین نہیں ہو سکا۔ذرائع نے جرمن حکام کے حوالے بتایا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد میں سعودی عرب کا کوئی شہری شامل نہیں۔’شلسفیگ ہولسچائن‘ صوبے کی پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری ایک بس شہر کے قریب ہی واقع ’ٹراوِن موئینڈے‘ نامی ساحل ِ سمندر پر جا رہی تھی جب ایک شخص نے مسافروں پر چاقو تان لیا۔ اخباری رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے فوری طور پر بس روک دی تاکہ مسافر بس سے نکل سکیں۔عینی شاہدین نے جو حملے کے مقام سے قریب تھے نے بتایا،’’مسافروں نے بس سے باہر چھلانگ لگا دی۔ وہ چلا رہے تھے۔

جواب چھوڑیں