دہلی کے اے پی بھون میں کانگریس کا احتجاج

آندھراپردیش کے عوام کی بے عزتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اے پی کانگریس کے لیڈران نے دہلی کے اے پی بھون میں احتجاج کیا۔صدر ریاستی کانگریس رگھوویرا ریڈی کی قیادت میں کانگریس کے لیڈران نے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیا اور الزام لگایا کہ بی جے پی کی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ خصوصی درجہ اے پی کاحق ہے ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رگھوویراریڈی نے دعوی کیاکہ آئندہ انتخابات میں اے پی کے عوام مودی کو سبق سکھائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کرنول میں اگست میں ہونے والے جلسہ میں کانگریس کے صدر راہول گاندھی شرکت کریں گے ۔انہوں نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے موقع پر وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی تقاریر کی مذمت کی۔

جواب چھوڑیں