رونالڈو نے معطل جیل کی سزا قبول کرلی

 پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس دھوکہ دہی کیس میں اسپینش حکام سے معاہدہ کے نتیجے میں 2 برس کی معطل جیل سزا اور 12.1 ملین پائونڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔ رپورٹس کے مطابق رئیل میڈرڈ کو چھوڑکر یوونٹس میں جانے والے رونالڈو نے اسپینش حکام کو 12.1 ملین پائونڈ کے علاوہ 4.7 ملین پائونڈ قانونی اخراجات کی مد میں بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ان پر امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 12.8 ملین پائونڈ ٹیکس چھپانے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتا اور وہ جرمانہ ادا کرکے اس سے گلوخلاصی حاصل کرسکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں