کیشو مہاراج‘ جنوبی افریقہ کے دوسرے بہترین بولر بن گئے

جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں کیریر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 129 رنوں کے عوض 9 وکٹس حاصل کئے۔ مہاراج نے کل میاچ کے پہلے دن 8 وکٹس حاصل کئے تھے جبکہ سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 9 وکٹس پر 277 رن بنالئے تھے۔ مہاراج نے آج سری لنکا کی آخری وکٹ بھی حاصل کرتے ہوئے اننگز میں جملہ 9 وکٹس حاصل کرلئے۔ اس طرح وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ کے دوسرے بہترین بولر بن گئے۔ اس سے قبل افریقہ کے ہگ ٹیفیلڈ نے 1956-57 میں انگلینڈ کے خلاف 113 رنوں کے عوض 9 وکٹس حاصل کئے تھے۔ کلوسنر نے نومبر 1996 میں ہندوستان کے خلاف کولکتہ میں 8 وکٹس حاصل کئے تھے۔ اس کے علاوہ کیشو مہاراج افریقہ کی جانب سے ملک سے باہر سب سے زیادہ وکٹس حاصل کرنے والے بولر بھی بن گئے۔ یہ اعزاز بھی پہلے کلوسنر کے پاس تھا۔ اس کے علاوہ کیشو مہاراج کولمبو اسٹیڈیم میں بہتر بولنگ کرنے والے دوسرے بولر بن گئے۔ رنگنا ہیراتھ نے اس گرائونڈ پر سب سے بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اگست 2014 میں 127 رنوں کے عوض 9 وکٹس حاصل کئے تھے۔ تاہم مہارج صرف 2 زائد رن دینے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہیں۔

جواب چھوڑیں