ایران سائبر حملے کی تیاری میں مصروف:امریکہ

امریکی نیوز چینل “NBC” کے مطابق امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب اور ایرانی انٹیلی جنس کے لیے کام کرنے والے ہیکروں کے نیٹ ورکس اس وقت امریکی اور یورپی انفرا اسٹرکچر، عالمی نجی کمپنیوں اور خطے کے ممالک میں برقی نظاموں پر سائبر حملوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ مذکورہ چینل کا کہنا ہے کہ امریکی عہدید اروں نے باور کرایا ہے کہ جوہری معاہدے کے مکمل طور پر خاتمے کی صورت میں ایران نے وسیع پیمانے پر سائبر حملوں کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔امریکہ میں کولوراڈو میں ہونے والے Aspen Security Forum 2018 کا مرکزی موضوع سائبر خطرات تھا۔ اس حوالے سے قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ڈان کوٹس، ایف بی آئی کے بیورو چیف کِرِس ورائے اور پراسیکیوٹر جنرل روڈ روزنشٹائن نے روس، چین ، ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے سنگین خطرات سے خبردار کیا۔

جواب چھوڑیں