ایران میں سلسلہ وار زلزلے، 25 افراد زخمی

جنوبی اور مغربی ایران میں آج اوسط شدت کے حامل سلسلہ وار زلزلے آئے جس کے باعث ایک اندازہ کے مطابق 25 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے بموجب ہندوستانی معیارِ وقت کے مطابق 10:30 بجے صبح کے فوری بعد صوبہ جنوبی ہورموزگان میں ایک دورافتادہ علاقہ میں دو زلزلے آئے۔ ان دونوں زلزلوں میں سے ایک زلزلہ کی شدت 5.4 تھی۔ 5.9 شدت کا ایک اور زلزلہ ہندوستانی معیار وقت کے مطابق 3:40 بجے شب صوبہ مغربی کمان شاہ کے ایک دیہی علاقہ میں آیا ۔ اے ایف پی کے رپورٹر نے بتایا کہ عراق کے صوبہ سلیمانیہ کی سرحد کے پاس کافی زور دار زلزلہ محسوس کیا گیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایا کہ مواضعات میں کچھ نقصان ہوا اور 25 افراد زخمی ہوئے۔

جواب چھوڑیں