خصوصی موقف پرجے ڈی یو بیوقوف بنانا بند کرے :تیجسوی

 بہار اسمبلی میں قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے حکمراں جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے ریاست کو خصوصی درجہ ملنے تک تحریک جاری رکھنے کے بیان پر آج کہا کہ جے ڈی یو ریاست کے لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دے ۔ یادو نے جے ڈی یو ترجمان سنجے سنگھ کا بیان کہ خصوصی درجہ بہار کا حق ہے اور اسے لے کر رہیں گے پر طنز کرتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں کہاکہ ‘یہ بتائیے ، کس سے حق لے کر رہیں گے جی۔ٹرمپ سے (امریکہ کے صدر)، پوتن (روس کے صدر) سے یا شی جن پنگ (چین کے صدر) سے ‘۔اپوزیشن لیڈر نے اپنے اگلے ٹویٹس میں وزیر اعلی نتیش کمار کا نام لئے بغیر کہاکہ ‘صاحب، یہ نوٹنکی، ڈرامے بازی اور اداکاری چھوڑیئے ۔ چندر ابابو نائیڈو (آندھرا پردیش کے وزیر اعلی) کی طرح ریڑھ کی ہڈی سیدھی رکھ کر آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کریئے ۔ کچھ آنکھوں میں پانی بچا ہے کہ نہیں یا بہاریوں کو ٹوٹل بڑبک (بیوقوف) سمجھ لیا ہے ۔’قابل ذکر ہے کہ جے ڈی یو ترجمان سنگھ نے کہا ہے کہ خصوصی ریاست کا درجہ بہار کا حق ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے ۔ جب تک بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملتاجے ڈی یو کی تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کون کیا بول رہا ہے اور کون کیا کر رہا ہے اس سے پارٹی کو کوئی مطلب نہیں ہے ۔

جواب چھوڑیں