سرکاری اسکیمات کے فوائد غریبوں تک پہنچائیں:وینکیانائیڈو

نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیانائیڈو نے نوجوان عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسکیمات کے فوائد سماج کے غریب ترین افراد تک پہنچائیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے جو آج دہلی میں کلیان سکشھا سمیتی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہا کہ ہمیں یہ چیالنج درپیش ہے کہ ہم سماج کے ہر طبقہ کا خیال رکھیں اور اُن کو ترقی کے عمل کا ایک حصہ بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ناخواندگی، خرابی صحت، تعلیم کے ناقص معیار، صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور دوسری سماجی لعنتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ نچلی سطح پر سرکاری اسکیمات پر مؤثر عمل آوری سے تبدیلی آسکتی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے بتایا یہ حقیقت ہے کہ حکومت کی جانب سے ان چیالنجس سے نمٹنے کیلئے کئی پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے لیکن غالباً اُن پر موثر عمل آوری نہیں کی جارہی ہے۔ حکمرانی میں عہدیداروں کے رول کی ضرورت ظاہر کرتے ہوئے وینکیانائیڈو نے نوجوان عہدیداروں سے کہا کہ وہ حکمرانی کے سلسلہ میں عوام پر خاص توجہ دیں کیونکہ ساتھ مل کر ترقی ایک مقدس مقصد ہونا چاہئے۔

جواب چھوڑیں