سوئزرلینڈ کی ٹاپ اسکوائش کھلاڑی کا ہندوستان آنے سے انکار

سوئزرلینڈ کی ٹاپ رینک اسکواش کھلاڑی ایمبرے الینکس نے سیکوریٹی خدشات کی وجہ سے ہندوستان میں ورلڈ جونیر اسکواش چمپئن شپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔ ایک اخبار کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سوئس دستے میں ایمبرے شامل نہیں ہیں۔ والدین نے انہیں سیکوریٹی خدشات کی وجہ سے ہندوستان کا سفر کرنے سے روک دیاہے۔ انہیں لگتاہے کہ ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اس لئے وہ اپنی بیٹی کو اس ملک کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ میں دنیا بھر کے 28 ممالک سے کھلاڑی شریک ہورہے ہیں۔ ایمبر کے کوچ پاسکل نے کہا کہ ایمبر ہماری بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے لیکن وہ ہندوستان نہیں آسکی کیونکہ اس کے والدین نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ وہ انٹرنیٹ پر یہ رپورٹس دیکھتے رہے ہیں کہ ہندوستان خواتین کیلئے کس قدر خطرناک ملک ہے، اس لئے وہ اپنی بیٹی کو ہندوستان بھیج کر کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے۔

جواب چھوڑیں