عمران نے ریحام خان سے شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی سابق اہلیہ ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقت ور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگر احتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ اپنی موجودہ عائلی زندگی سے متعلق عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں