فخر زمان نے رچرڈز کا 38 سال پرانا ریکارڈ تور دیا

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر شاندار آغاز کیا اور آج کی اننگز میں 20 رنز بنانے کے ساتھ ہی وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ فخر زمان نے یہ کارنامہ 18 میاچس میں انجام دیا جبکہ اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز سر ویون رچرڈ کے پاس تھا۔ انہوں نے 21 میاچس میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔ زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں گرین شرٹس کو پہلے ہی 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ وائٹ واش سے بچنے کیلئے میزبان ٹیم کو میچ لازمی جیتنا ہوگا اور شکست کی صورت میں ٹیم کو رواں سال سیریز جیتنے کے بشمول کسی بھی ٹیم کو وائٹ واش کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔

جواب چھوڑیں