لاری مالکین کی ہڑتال جاری  دونوں ریاستوں میں خدمات متاثر

مطالبات کی تکمیل پر زور دیتے ہوئے لاری مالکین کی ہڑتال جاری ہے ۔ان لاری مالکین نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول اورڈیزیل پر عائدجی ایس ٹی میں کمی لائی جائے ۔اس ہڑتال کا اثر دونوں تلگو ریاستو ں تلنگانہ اور اے پی میں بھی دیکھا جارہا ہے جہاں تقریبا دو لاکھ لاریاں سڑکوں سے غائب ہیں ۔ہڑتال کا اثر اہم اشیا کی سپلائی پر بھی پڑا ہے ۔ ساجد خان صدر لاری اسوسی ایشن عادل آباد نے کہا ہے لاری بند احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے خان نے کہا کہ تمام لاری اونرس کا مطالبہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزیل پر عائد جی ایس ٹی میں کمی لائی جائے ۔مہاراشٹرسے زیادہ تلنگانہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھرڈ پارٹی انشورنس کم کیا جائے،دونوں تلگو ریاستوں آندھرا وتلنگانہ کے لئے سنگل پرمٹ رکھا جائے اور ٹول ٹیکس بند کیا جائے ۔ ہر ضلع میں لاریوں کی پارکنگ کیلئے جگہ دی جائے ۔

جواب چھوڑیں