مودی حکومت کا زوال شروع: سونیاگاندھی

 صدرنشین یونائٹیڈ پروگریسوالائنس (یوپی اے) سونیاگاندھی نے اتوار کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی لفاظی سے ان کی مایوسی جھلکتی ہے کہ مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ نئی کانگریس ورکنگ کمیٹی(سی ڈبلیو سی) اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیاکہ غریبوں کے لئے مایوسی اور اندیشوں کے سوا کچھ نہیں۔ کانگریس کے ترجمانِ اعلیٰ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے یہ بات بتائی۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھی شرکت کی جنہوں نے وزیراعظم مودی کے خودستائشی کلچر اور جملے بازی(لفاظی) کو مستردکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترقی کے لئے ضروری ٹھوس پالیسی ڈھانچہ کے خلاف ہے۔ منموہن سنگھ نے نشاندہی کی کہ 2022 تک کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کے لئے زرعی شرح ترقی 14 فیصد ہونی چاہئیے جو دور دور تک دکھائی نہیں دیتی۔

جواب چھوڑیں