میٹرو ریل اسٹیشنوں میں ہینڈلوم میلوں کا عنقریب اہتمام

 حیدرآباد میٹرو ریل نے ایف ایم سی کے ساتھ کام کرتے ہوئے شہر کے تمام بڑے میٹرو اسٹیشنوں میں بہت جلد ہینڈلوم میلوں کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ منیجنگ ڈائرکٹر حیدرآباد میٹرو ریل این وی ایس ریڈی نے یہاں منعقدہ فسیلیٹیزمینجمنٹ کونسل (ایف ایم سی) کی 6 ویں سمٹ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ میاں پور سے ناگول تک روزآنہ 85 ہزار مسافرین میٹرو ٹرین سے سفر کررہے ہیں آج سے 230 دن قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے اس راہداری پر میٹرو خدمات کا افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ریل کی جانب سے ایرم منزل اور موسیٰ رام باغ میں مزید دو مالس قائم کئے جائیں گے۔ صدر ایف ایم سی، ستیہ نارائنہ متھالہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایف ایم سی‘ دفاتر کو پلاسٹک کے استعمال سے پاک بنانے کے لئے جی ایچ ایم سی کے ساتھ کام کرے گا۔ حیدرآباد میٹرو کو آخری سرے تک جوڑنے کی سعی کی جارہی ہے جبکہ حکومت تلنگانہ، آئی ٹی انڈسٹری میں ہینڈلوم کو فروغ دینے کے لئے ہر ہفتہ پیر کو ہینڈلوم منڈے کے طور پر منارہی ہے۔

جواب چھوڑیں