پاکستان میں خودکش حملہ ‘ پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپورہلاک

تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ خان گنڈاپور سمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپور انتخابی مہم کے لیے جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگے کہ ایک خودکش بمبار نے ان کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ گنڈا پور، سابق ناظم یو سی درابن نجیب شاہ، ڈرائیور رمضان سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرام اللہ گنڈا پور اور ان کا ڈرائیور رمضان شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا اور حملہ ا?ور کے اعضا قبضے میں لے لیے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر مزید شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اکرام خان گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے جب کہ وہ پی ٹی آئی کی حکومت میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور بھی خودکش حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم ڈی پی او منظور آفریدی کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس کے حوالے سے مزید تحقیقات جارہی ہیں۔امدادی ٹیموں نے واقعے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اکرام اللہ گنڈاپور سمیت ان کے ڈرائیور اور 2 محافظوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکرام اللہ گنڈاپور اور ان کے ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ محافظ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح ہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے الیکشن لڑ رہے تھے۔

جواب چھوڑیں