کٹھوعہ میں پاکستانی درانداز کو گولی ماردی گئی

جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکیوریٹی فورسس(بی ایس ایف) نے ایک پاکستانی درانداز کو گولی مارکرہلاک کردیا جو سمجھا جاتا ہے کہ دہشت گردوں کا گائیڈ تھا۔ بی ایس ایف ترجمان نے یہ بات بتائی۔ ہیرانگر سیکٹر میں بی ایس ایف جوانوں نے دیکھا کہ صبح لگ بھگ 7بجے ایک شخص ہندوستانی علاقہ میں داخل ہورہا ہے۔ جوانوں نے اسے للکارا جس کی اس نے کوئی پرواہ نہیں کی۔ بی ایس ایف کے سنتری نے اس پر گولی چلادی تاکہ اسے پاکستانی علاقہ میں واپس جانے کا موقع نہ ملے۔ پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ لگ بھگ 24 برس کے اس مہلوک کے قبضہ سے کچھ پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی اس کی شناخت نہ ہوسکی۔

جواب چھوڑیں