کے ٹی آر ، بین الاقوامی کانفرنس میں مدعو

ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و شہری ترقیاتی کے ٹی راما راؤ کو ایک اور بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کے ٹی راما راؤ کو امریکہ میں منعقد شدنی گلوبل کلائمنٹ ایکشن سمٹ سے خطاب کرنے کی خواہش کرتے ہوئے دعوت نامہ موصول ہوا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر اڈمنڈجی براون نے کے ٹی راما راو کے نام ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے 12 تا 14 ستمبر سن فرانسسکو میں منعقد کی جانے والی کانفرنس کا حصہ بننے کی خواہش کی۔ اس سہ روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے کئی ممالک کے سینکڑوں مندوبین شرکت کریں گے۔ جہاں دنیا بھر میں موسم میں ہورہی تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا۔ کے ٹی راما راؤ، تلنگانہ میں اس موضوع پر قابو پانے حکومت کی جانب سے کئے جارہے اقدامات خاص کر ہریتا ہارم سے واقف کرائیں گے۔

جواب چھوڑیں