گئورکھشکوں کو سزائے موت دینے دیوبند کے مفتی کا مطالبہ

 الور میں گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک شخص کی ہلاکت پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند کے ایک مفتی نے گئورکھشکوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔ مفتی اسد قاسمی نے الزام عائد کیا کہ حکومت، گئورکھشکوں کے ہاتھوں ہلاکتوں پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے بی جے پی برسرِاقتدار آئی ہے ملک میں ہجوم کے حملوں کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ گائے کے ساتھ دکھائی دینے والے کسی بھی شخص پر ہجوم کا حملہ ہورہا ہے چاہے وہ گائے پالنے کے لئے لے جارہا ہو یا دودھ کے لئے۔ شبہ کی بنیا دپر لوگ مارے جارہے ہیں۔ جمعہ کی رات میوات(ہریانہ) کے 28 سالہ اکبرخان کو راجستھان کے ضلع الور کے جنگلاتی علاقہ میں مارڈالاگیا۔ اس پر گائیوں کی اسمگلنگ کا شبہ کیاگیا۔زائدازایک برس قبل راجستھان میںپہلوخان کو بھی اسی شبہ میں ہلاک کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں