سلم علاقوں میں معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات :جناردھن ریڈی

کمشنرمجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے کہاکہ سلم علاقوں میں مقیم عوام کی صحت کی نگہداشت خاص کر غریبوں تک ضروری صحت عامہ کی خدمات فراہم کرنے بستی دواخانوں کاقیام عمل میں لایا جارہاہے ۔ اس سلسلہ میںپہلے مرحلہ کے تحت 30بستی دواخانہ ‘دوسرے مرحلہ میں 26 او رتیسرے مرحلہ میں 27دواخانے قائم کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ جملہ 83بستی دواخانوں کے منجملہ موجودہ طورپر17بستی دواخانے کارکرد ہوچکے ہیں۔ وہ آج دفتر مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد میں شہرمیں بستی دواخانوں کے موقف کے موضوع پر منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوںنے کہاکہ ان دواخانوں کے قیام کا مقصد علاج کے لئے غریب آدمی کی جیب پر پڑنے والے اضافی اخراجات کوکم کرناہے اوران دواخانوں کو ایسے علاقوں میں قائم کرناہے جو اربن پرائمری ہیلت سنٹرس کی خدمات سے استفادہ کرنے کے موقف میںنہیں ہیں ۔ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈی نے مزید کہاکہ ہربستی دواخانہ سے کم ازکم پانچ تادس ہزار افراد کو فائدہ پہنچانامقصود ہے ۔ بستی دواخانوں میں آوٹ پیشنٹ خدمات فراہم کی جائیں اور یہ دواخانے اربن پرائمری ہیلت سنٹرس ودیگر بڑے دواخانوں کے درمیان رابطہ کاکردارادا کریں گے ۔ ان دواخانوں کے ذریعہ محروم طبقات کوگھر کے قریب معیاری طبی خدمات فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں