صدرجمہوریہ کادورہ‘آئی آئی ٹی کے کانوکیشن میں شرکت

صدرجمہوریہ ہندرام ناتھ کووند5 اگست کویہاں منعقدشدنی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) حیدرآباد کے7 ویں کانوکیشن میں شرکت کریں گے ۔ صدر جمہوریہ کووندکے مجوزہ دورہ کے پیش نظر چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے آج آرمی ‘ایرفورس ‘حیدرآباداور سنگاریڈی کے کلکٹرس ‘ پروٹوکال ‘پولیس ‘جی ایچ ایم سی ‘میٹرو واٹر ورکس ‘میڈیکل اینڈہیلت‘ آر اینڈبی کے اعلیٰ عہدیداروں کااجلاس طلب کیااوران عہدیداروں کوہدایت دی کہ وہ صدرجمہوریہ کے دورہ کے لئے نقائض سے پاک اور ضروری انتظامات کریں۔ انہوںنے بتایا کہ رام ناتھ کووند 4اگست کی شام بیگم پیٹ ایرپورٹ پہنچیں گے اوروہ راج بھون میں قیام کریںگے۔ وہ 5اگست کوراشٹراپتی نیلائم بولارم میں شجرکاری پروگرام میںحصہ لیںگے اورپودے لگائیں گے۔ کووند‘اسی روزسنگا ریڈی روانہ ہوںگے جہاں وہ آئی آئی ٹی کے کانوکیشن میں شرکت کریںگے۔ اجلاس میں ڈی جی پی مہندرریڈی‘ چیف سکریٹری ٹوجنرل ایڈمنسٹریشن آدھارسنہا دیگر عہدیدار ہرپریت سنگھ‘ سنیل شرما‘ راجیوترویدی ‘ سٹی پولیس کمشنرانجنی کمار‘ ایڈیشنل ڈی جی پی جتیندر ‘ کلکٹر حیدرآباد یوگیتارانا‘کلکٹرسنگاریڈی وینکٹیش رائو اور دیگر شریک تھے۔

جواب چھوڑیں